23 دسمبر، 2024، 8:21 AM

جنوبی لبنان پر صہیونی فضائیہ کی شدید بمباری

جنوبی لبنان پر صہیونی فضائیہ کی شدید بمباری

صہیونی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے متعدد مقامات پر شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان متفقہ طور پر جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود تل ابیب نے جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

لبنانی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر کفرکیلا پر شدید بمباری کی اور علاقے میں سویلین تنصیبات کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

لبنانی ذرائع نے اس حملے کو صیہونیوں کی جانب سے ایک بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔ تاہم، اب تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مبصرین کے مطابق جنگ بندی کے قیام کے بعد سے صیہونی حکومت نے مختلف بہانوں سے لبنان پر سینکڑوں بار بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک صہیونی حکومت کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کے بجائے صہیونی جارحانہ حملوں کی حمایت اور لبنان کو صبر و تحمل کی تلقین کررہے ہیں۔

News ID 1929009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha